سری نگر//بڈگام پولیس نے نوجوانوں بالخصوص نابالغوں میں جرائم کی بڑتی ہوئی شرح کے پیش نظر، پولیس نے نابالغ جرائم اور اس کے انتظام پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔جے کے این ایس کے مطابق ویبینار میں ضلع بڈگام کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ میڈیکل آفیسر ڈی ایچ بانڈی پورہ ڈاکٹر عمیر قیوم، ماہر نفسیات جنید غیاص اور انشا انچارج ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر بڈگام میزبان مقرر تھے۔بحث کے دوران، کم عمری کے جرم کے سماجی اور نفسیاتی پہلوؤں پر زور دیا گیا۔ انشا نے تھیم پر بحث کا آغاز کیا اور اس کے رویے اور جذباتی اجزاء پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نابالغوں کے جرم کی بڑی وجوہات پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمیر قیوم نے نابالغ جرم کے حیاتیاتی پہلوؤں اور اس کے فارماسولوجیکل مینجمنٹ پر روشنی ڈالی۔ دریں اثنا، جناب جنید غیاص نے نابالغ جرائم کے نفسیاتی سماجی جہتوں اور مختلف روک تھام؍انتظام ذہنی مداخلتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے ایسے مجرموں سے نمٹنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔










