بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کہاکہ ضلع میں شفایابی کی شرح 99 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ مثبت معاملاتکی شرح 0.7 فیصد رہ گئی ہے۔اِن باتوں کا اِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام میڈیا اَفراد کو ضلع میں موجودہ کووِڈ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینے کے دوران کیا۔اُنہوں نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ اپریل سے لے کر اَب تک 14,442مثبت معاملات میں سے 14,227مریض مکمل طور پر شفایاب ہوچکے ہیں۔اُنہوں نے اِس بات کا عندیہ بھی دیا کہ گزشتہ کئی دِنوں سے وبائی اَمراج کی وجہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں بتایا کہ 45 برس سے اوپر عمر کے تقریبا ً 89 فیصد آبادی کو کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں اور یہ عمل مستقل اور آسانی سے جاری ہے۔ڈی سی نے یقین دلایا کہ انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووِڈ کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جارحانہ جانچ جاری ہے۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تمام ایس او پیز ، ہدایات پر عمل پیرا رہیں اور کووِڈ۔ 19 وبائی مرض سے متعلق ہر لحاظ سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔دریں اثنا ، قارئین یہ خبریں سرکاری فیس بک پیج اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر بڈگام کے ٹویٹر ہینڈل facebook.com/dicbudgam twitter.com/dicbudgamپر بھی دیکھ سکتے ہیں۔










