اننت ناگ میں صنعتی اسٹیٹس کے قیام کیلئے 4142 کنال اراضی منتقل کی گئی ۔ نائب وزیر اعلیٰ

بڈگام میں رِنگ روڈ کیلئے ڈرینج سسٹم اطمینان بخش طریقے سے کام کر رہا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ

جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے کہا کہ بڈگام میں رِنگ روڈ کے قریب سطحی اور زیر زمین پانی کے مناسب اخراج کیلئے ڈرینج سسٹم اطمینان بخش طریقے سے کام کر رہا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ یہ بات ایم ایل اے علی محمد ڈار کی طرف سے قانون ساز اسمبلی میں اٹھائے گئے سوال کے جواب میں کہہ رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرینج اور کراس ڈرینج ڈھانچوں کیلئے تفصیلی تکنیکی جائیزہ ڈیٹیلڈ پروجیکٹ رپورٹ ( دی پی آر ) میں کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈیزائن میں مناسب پروویژنز شامل کئے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے مناسب اخراج کیلئے 148 باکس کلورٹس ، 107 ہیوم پائپ کلورٹس ( ایچ پی سیز ) اور 24 مائنر نالہ برجز ( ایم این بیز ) شامل کئے گئے ہیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فی الحال نئی تعمیر شدہ رنگ روڈ پر باکس کلورٹس پر ، بشمول کھنڈا ، کزواریہ ، بگام ، وٹھورہ اور دیگر مقامات پر کوئی مستقل واٹر لاگنگ کا مسئلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ واٹر لاگنگ کے مسائل کی کوئی رپورٹس نہیں ہیں لیکن اگر ضرورت پڑی تو اضافی تعمیرات سمیت اقدامات کے ذریعے اسے حل کیا جائے گا ۔