سری نگر//وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خان صاحب علاقے میں اتوار کے صبح اس وقت صف ماتم بیچھ گئی جب علاقے میں ایک 3سالہ بچہ غرق آب ہوا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خان صاحب علاقے کے تھجوادر علاقے میں اتوار کے روز بعد دوپہرایک 3سالہ بچی عارفہ دخترشوکت احمد زرگر کنال میں گر گئی جس اس دوران واقعے کے فوراً بعد یہاں موجود لوگوںنے بچی کی لاش کو کنال سے برآمد کر لیا ہے ۔اس دوران علاقے میں خبر پھیلنے کے ساتھ ہی یہاں کہرام مچ گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طبی اور قانونی لوازمات کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے ۔










