بڈگام میں اِی وِی ایم کی پہلی رینڈمائزیشن کا اِنعقاد

بڈگام//اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (اِی وِی ایم) کی پہلی رینڈمائزیشن آج یہاں بڈگام کے ضلع الیکشن آفیسر (ڈِی اِی او) اکشے لابرو کی نگرانی میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔یہ عمل الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی) کے رہنما خطوط کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے کیا گیا جس سے اِنتخابی عمل میں شفافیت اور منصفانہ عمل کو یقینی بنایا گیا۔اس موقعہ پر بڈگام کے تمام اے سی کے آر اوز اور قومی اور ریاستی تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔رینڈمائزیشن اِی سی آئی کے ای ایم ایس سافٹ ویئر و پورٹل پر کی گئی تھی۔رینڈمائزیشن کے دوران بے ترتیب سی یو/ بی یو اور وِی وِی پی اے ٹی کی فہرستوں کی کاپیاں میٹنگ میں موجود سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے حوالے کی گئیں تاکہ ہر سیاسی جماعت کو اس عمل کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہو۔اِی سی آئی کی ہدایات کے مطابق پورے عمل کی ویڈیو گرافی کی گئی تھی۔