سری نگر// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ وہ فوج میں شامل ہونا چاہتے تھے لیکن اپنے خاندان کی مشکلات کی وجہ سے نہیں ہو سکے۔جے کے این ایس کے مطابق منی پورکے شہر امپھال میںآسام رائفلز اور ہندوستانی فوج کے 57ویں ماؤنٹین ڈویڑن کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے بتایا کہ وہ کس طرح فورس میں شامل ہونے کیلئے امتحان میں شریک ہوئے۔انہوںنے کہاکہ میں اپنے بچپن کی ایک کہانی شیئر کرنا چاہتا ہوں،میں بھی آرمی جوائن کرنا چاہتا تھا اور ایک بار میں نے شارٹ سروس کمیشن کے امتحان میں شرکت کی،انہوں نے کہاکہ میں نے تحریری امتحان دیا لیکن، میرے خاندان کے بعض حالات کی وجہ سے، بشمول میرے والد کی موت، میں فوج میں شامل نہیں ہو سکا۔راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ آپ دیکھیں گے کہ اگر آپ کسی بچے کو آرمی کی وردی دیتے ہیں تو اس کی شخصیت بدل جاتی ہے۔ اس وردی میں ایک کرشمہ ہے۔










