firing

بٹہ مالو پولیس اہلکار پر فائرنگ ،ٓاہلکار معزاتی طور بچ نکلا،حالت بہتر:پولیس

سری نگر//نامعلوم ملی ٹینٹوں نے جمعہ کو ایس ڈی کالونی بٹہ مالو سری نگر میں ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کی لیکن وہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔اس دوران فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو محاصرہ میں لے کر تلاشی کارروائی تیز کر دی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ تقریباً ساڑھے تین بجے عسکریت پسندوں نے پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کی۔تاہم پولیس اہلکار بال بال بچ گیا۔ حملے کے فوراً بعد، پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تلاشی شروع کر دی گئی۔واقعے کے بعد علاقے میں افر تفری کا ماحول پیدا ہوا ہے ۔