بونیارکے نوعمرطالب علم روشن خان کی روشن خیالی

بونیارکے نوعمرطالب علم روشن خان کی روشن خیالی

’ہیل دی ہیومنٹی‘یعنی انسانیت کوسلام نامی شعری مجموعہ اجراء

بارہمولہ //سرحدی علاقہ نوشہرہ اوڑی کے رہنے والے ناصر روشن خان نامی گیارہویں جماعت کے طالب علم کا شعری مجموعہ’ہیل دی ہیومنٹی‘یعنی انسانیت کوسلام کے نام سے منظر عام پر آیا۔ ناصر روشن خان بارہ مولہ کے بونیار تحصیل کے نوشہرہ سے تعلق رکھتے ہیں۔اس کتاب میں نوعمرقلمکار نے امن،اتفاق ،بھائی چارے پر نظمیں لکھیں ہیں۔ وہ کئی شعراء سے متاثر ہوئے ہیں جس میں برٹش رایٹر اننی فرینک ، علامہ اقبال اور علی زوریان جیسے شعراء شامل ہیں، وہ انگریزی اور اُردو میں لکھنے کے علاوہ اپنی مادری زبان پہاڑی میں بھی لکھتے ہیں۔ ناصر روشن خان نے دسویں جماعت تک اپنی تعلیم نوشہرہ کے ایک ادارے سے حاصل کی ہے اور اب وہ گورنمنٹ ہائیرا سکینڈری سکول بونیار سے حاصل کر رہے ہیں، وہاں کے اساتذہ کا ماننا ہے کہ وہ نہایت ہی قابل اور ماننے والے شاگرد بھی ہیں۔ انہوں نے دسویں جماعت سے لکھنے کا سفر شروع کیا اور آج انہوں نے اپنی کتاب کو منظرعام پر لایا۔