ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات اس وقت شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔ دریں اثنا، بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ویزا خدمات معطل کر دی ہیں۔ امور خارجہ کے مشیر ایم توحید حسین نے بتایا کہ بنگلہ دیش نے ہندوستان میں اپنے مشنز سے کہا ہے کہ وہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ویزا خدمات معطل کر دیں۔ ایم توحید حسین نے جمعرات کو ایک میڈیا بریفنگ میں کہا، “میں نے جو کیا ہے وہ یہ ہے کہ میں نے ہندوستان میں اپنے تین مشنوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ویزا سیکشنز کو فی الحال بند رکھیں۔ یہ سیکیورٹی کا معاملہ ہے۔” حسین کے تبصرے کولکتہ میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن کی طرف سے راتوں رات ویزا خدمات معطل کرنے کے بعد سامنے آئے ہیں، جب کہ اسی طرح کے اقدامات نئی دہلی اور اگرتلہ میں کیے گئے تھے، کاروباری اور کام کے ویزوں کو چھوڑ کر۔ بنگلہ دیش کے ممبئی اور چنئی میں سفارتی مشن بھی ہیں جہاں ویزا خدمات کام کر رہی ہیں۔










