facemask without in srinagar fine

بغیر ماسک گھومنے والے افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کافیصلہ

سرینگر//کرونا وائرس وبائی بیماری کے سلسلے میں گائڈ لائن کی خلاف ورزی کوناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے انتظامیہ نے شہرسرینگر میں بغیرماسک گھومنے والے افراد کانہ صرف موقعے پرہی ٹیسٹ کرانے کافیصلہ کیاہے بلکہ ایسے افراد کے خلاف چالان بھی کاٹے جائینگے کروناوائرس کی تیسری لہر کوروکنے کے لئے گائڈ لائن پرمن وعن عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے انتظامیہ نے لوگوں سے کہاکہ برپورتعاون فراہم کرے تاکہ اس وبائی بیماری کوشہرسرینگر میں اپنے پیر پھیلانے کاموقع فراہم نہ کیاجائے ۔کروناوائرس کی وبائی بیماری ابھی ختم نہیں ہوئی ہے28اگست کوجن افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ان میں چندایسے بھی ہیں جنہوںنے کروناوائرس وبائی بیماری کے دو ڈوز بھی لگائے ہیں ۔اے پی آ ئی نمائندئے کے مطابق کروناوائرس وبائی بیماری نے ایک دفعہ پھر سے اپنے تیورسخت کرنا شروع کردیئے ہے پچھلے 72گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیرمیں مرنے والوں کی تعداد اگرچہ زیرو فیصدی ہے تاہم کروناوائرس وبائی بیماری کے سلسلے میں 150سے زیادہ افراد کے ٹیسٹ مثبت سامنے آ رہے ہے جوخطرے کی گھنٹے کے مترادف ہے ۔وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے گائڈ لائن کی خلاف ورزی کوسرینگر ضلع انتظامیہ نے ناقابل برداشت قراردیتے ہوئے ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کافیصلہ کیاہے جوبغیرماسک کے بازاروں تفریحی پارکوں ہوٹلوں سرکاری دفتروں اسپتالوں میں گھوم پھیررہے ہے اور وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے لئے اپنی خدمات غیر دانستہ طور پرانجام دے رہے ہے ۔ضلع انتظامیہ نے فیصلہ کیاہے کہ جولوگ بغیرماسک کے گھروںسے باہرآ ئے گے ان کانہ صرموقعے پرہی ٹیسٹ کیاجائیگا بلکہ ان کے خلاف چالان کاٹے جائینگے جرمانہ موقعے پروصول کیاجاسکتاہے ۔انتظامیہ کے مطابق کروناوائرس کی وبائی بیماری ختم نہیں ہوئی ہے ہاں یہ بات ضرور ہے کہ اسکے تیورنرم پڑ گئے تھے اور گائڈ لائن کی خلاف ورزی کی وجہ سے اب تیور پھر سے سخت ہونا شروع ہوگئے ہے ۔انتظامیہ نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ حساسیت کامظاہراہ کرے سماجی دوری رکھے ماسک کااستعمال کرے اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ دوسروں کے لئے خطرہ نابنے گائڈ لائن پرمن وعن عمل کرے تاکہ ماہرین جس تیسری لہر کے خدشات ظاہر کررہے ہیں اس سے سرینگر میں پیر پھیلانے کاموقع فراہم نہ کیاجاسکے ۔انتظامیہ نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ اس وبائی بیماری کی چین توڑنے کیلئے اپنابر پورتعاون فراہم کرے جہالت کامظاہراہ ناکرے دوراندیشی اور اصلیت کامظاہراہ کرے اگراس وبائی بیماری سے ہرایک شہری کومحفوظ رہناہے تو اس کے لئے لازمی ہے کہ والڈہیلتھ آرگنائزیشن اور تمام ممالک کے محکمہ صحت کی جانب سے جوقوائدوضوابط سامنے لائے گئے ہے ان پرمن وعن عمل کرے ۔انتظامیہ کے مطابق پچھلے 72گھنٹوں کے دوران جن افراد کے ٹیسٹ مثبت پائیگئے ان میں ایسے بھی لوگ ہے جنہوںنے کروناوائرس سے نمٹنے کے لئے تیار کئے گئے ٹیکہ کے دوڈوز بھی لگائے ہے یہ ایک ایسی بیماری ہے جوکسی بھی شخص کواپنی لپیٹ میںلے سکتی ہے اور اگر علاج نہ کرے تو موت کے بغیرکوئی چارہ نہیں ہے اس بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے سب سے بڑا علاج وہ ہے احتیاط تاہم انتظامیہ نے لوگوں کومتنبہ کرتے ہوئے کہا کہ جوکوئی بھی گائڈ لائن کامرتکب اب قرارپائیگا اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے سے گریزنہیں کیاجائیگا ۔