syed basharat bukhari

بشارت بخاری کے حامیوں کا اہم اجلاس منعقد

کسی جماعت میں شامل ہونے یا آزادانہ انتخابات لڑنے پر ہوئی بات چیت

سرینگر///سید بشارت بخاری سوشل اینڈ پولٹیکل کلب عہدیداروں اور ورکروں کی ایک اہم میٹنگ سنیچر وار کو کریر ی بارہمولہ میں منعقد ہوئی جس میں بشارت بخاری کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاکہ آنے والے انتخابات کے حوالے سے یہ فیصلہ لیا جائے کہ کسی پارٹی میں شامل ہونا ہے یا پھر آزادہی الیکشن لڑنا ہوگا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر کے سابق وزیر بشارت بخاری حمایتیوں اور ورکروں کاایک اہم اجلاس کریری بارہمولہ میں منعقد ہوا جس میں سید بشارت بخاری سوشل اینڈ پولٹیکل کلب عہدیداروں اور ورکروں جن میں میڈیا انجارج منظور احمد شیخ محمد اکبر میر، بلاک انچارج ، عبدالاحد میر، گلزار صوفی ، طار ق ڈار، غلام رسول ملک ، بشارت احمد پیر شامل تھے منعقد ہوا جس میں انہوںنے بشارت بخاری سابق وزیر کو بھی مدعو کیا تھا تاکہ آنے والے انتخابات کے دوران کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے یا آزاد االیکشن لڑنے پر گفت وشنید کی جاسکے ۔ اجلاس میں جموں کشمیر میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی موجودہ سیاسی منظر نامے پر سیر حاصل بحث کی گئی ۔ اس دوران طے پایا گیا کہ اگلے ہفتے میں اس سلسلے میں حتمی فیصلہ لیا جائے گا کہ بشارت بخاری اپنے ساتھیوں کے ساتھ کسی جماعت میں شامل ہوں گے یا پھر اپنی کوئی پارٹی بنائیں گے یا پھر آزاد ہی الیکشن لڑیں گے ۔ اجلاس میں گپکار الائنس ، نیشنل کانفرنس کے حالیہ بیان اور پی ڈی پی محبوبہ مفتی کے بیان پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ وزیر اعظم کے دورہ سرینگر کو بھی زیر بحث لایا گیا ۔ اس بیچ ورکروں نے سابق وزیر بشارت بخاری کو کسی بھی فیصلے پر ان کے ساتھ رہنے اور ان کا بھر پور ساتھ دینے کا یقین دلایا اور ان پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ۔