بزمِ شیرین کاوسہ خالصہ کشمیر کے زیر اہتمام

بزمِ شیرین کاوسہ خالصہ کشمیر کے زیر اہتمام

بابا ریشی ٹنگمرگ میں دو روزہ صوفی کانفرنس کا انعقاد

سرینگر / /بزمِ شیرین کاوسہ خالصہ کشمیر کی طرف سے 21اور 22اگست 2025کو دو روزہ صوفی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریباً دو سو کے قریب لوگوں نے حصہ لیا۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق کانفرنس کا آغاز 21اگست کو شام چار بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے فرائض حافظ قاری مظفر نے انجام دئے۔اس کے فوراً بعد محمد یوسف وڈونی نے اپنی سحر انگیز آواز میں نعت نبی صلی الل? عل?? وسلم سے لوگوں کو محفوظ کرایا۔عبدالاحد مانسبلی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔چنانچہ پہلی نشست میں صوفیت کے حوالے سے دو کلیدی خطبے پیش کئے گئے۔کلیدی خطبے معروف ادیب اور شاعرخورشید خاموش اور بزم کے چیئرمین پیر طریقت شیخ غلام رسول المعروف لسہ بب نے پیش کیے۔ اس سے پہلے غلام رسول میر نے بزمِ شیرین کی کارکردگی کے حوالے سے مفصل رپورٹ پیش کی۔اس نشست کی نظامت خوبصورت انداز میں بزم کے سیکرٹری جناب محمد یوسف ملک نے انجام دی۔اس کے بعد شام کے کھانے اور نماز کے وقفے کے ساتھ اس نشست کا اختتام ہوا۔دوسری نشست میں محفل موسیقی اور محفل سماع آراستہ کی گئی جو شب بھر جاری رہی۔چنانچہ مشہور و معروف فنکار محمد اشرف گنائی نے اپنے فن کا خوب مظاہرہ کیا جس کو لوگوں نے کافی سراہا۔تیسری نشست کا آغاز اگلے دن صبح آٹھ بجے سے ہوا۔جس میں محفل تاثرات کا اہتمام کیا گیا۔جس میں درجنوں شرکاء نے بزمِ شیرین،صوفیت اور بابا پیام الدین ریشی رحمتہ اللہ تعالیٰ کے تئیں اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔آخر پر بزم کے دیرینہ رکن اعجاز احمد میر نے تحریک شکریہ پیش کیا