برفباری کے بعد شوپیان کے بیشتر علاقوںمیں بنیادی سہولیات کا فقدان

سرینگر / /جنوبی کشمیر ضلع سوشوپیان میں تازہ برفناری کے بعد بیشتر علاقوںکے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ علاقہ جات سرکاری نظروں سے بالکل اوجھل ہیں کیونکہ ان علاقوں میں ان کٹھن ایام کے دوران رہائش پذیر لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور ان علاقوںمیں سڑکوں پر برف موجود ہے جس سے لوگوں کا عبورومرور مشکل بن گیا ہے اور ہرسو گھپ اندھیرا چھایا ہواہے ۔مقامی لوگوں نے شکیل احمد کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی ان کی سڑکیں کچی ہیں اور بجلی سے ان کو محروم رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برفباری کے بعد ان کے ضلع یا تحصیل ہیڈ کواٹرس کے ساتھ رابطے منقلع ہوئے ہیں اور بیشتر قائم شدہ راشن گھاٹ خالی پڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ جات کے لوگوں کو دوسرے علاقوں میں جانے کیلئے کافی مسافت پیدل طے کرنی پڑتی ہے کیونکہ سڑکیں ہمیشہ سے اتنی خستہ حال ہیں کہ ان پر گاڑیاں چلانا محال ہی نہیںبلکہ ناممکن بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کے حوالے سے وہ ترستے ہیں لیکن بجلی کا نظام ہی ناقص ہے اور ان کو بجلی کی سپلائی سے محروم رکھا جاتا ہے اور وہ گھپ اندھیرے میں دن گذاری کرتے ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں بنیادی سہولیات بالخصوص سڑکوں سے برف ہٹانے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔