editorial

برفباری کے بعد بجلی بریک ڈاون جاری

وادی کشمیر میں ہوئی برفباری کے بعد وادی کے شمال و جنوب میں بجلی بریک ڈاون جاری ہے ۔ بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ شدت کی سردی میں بار بار بجلی کاٹنے کے عمل سے لوگوں کی زندگیا اجیرن بن گئی ہے ۔شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں بجلی نظام درہم بر ہم ہوکر رہ گیا ۔ بجلی بریک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ شدت کی سردی کے بیچ بجلی کا بار بار منقطع رہنا عوام کے لے درد سر بن گیا ہے ۔ لوگوںنے محکمہ بجلی کے خلاف شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی کا مسئلہ پیچیدہ بن گیا ہے جس کو کوئی بھی سرکار حل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپارہی ہے۔ ادھر بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے جہاں عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا ڑا وہیں پر کارخانہ داروں ، کاری گروں اور دیگر افراد بھی دن بھر بے کار ہوگئے کیوں کہ ان کا روزگار صرف بجلی کی وجہ سے ہی چلتا ہے ۔ وادی کے دور افتاد علاقوں میں بجلی نہ ہونے کے نتیجے میں صارفین کو سخت ترین پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بار بار کی بجلی کٹوتی کو بند کریں اور کٹوتی شیڈول کے مطابق ہی بجلی منقطع رکھیں تاکہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی محکمہ آج سے دس برس جہاں پر تھا آج بھی اسی نہج پر ہے اس میں کوئی بھی بدلائو نہیں آیا ہے ۔ لوگوں کے مطابق اس جدید میںبھی بجلی کے بغیر نہ ہی ترقی حاصل کی جاسکتی ہے اور ناہی بچے بہتر اور سائنسی دور سے واقف ہوسکتے ہیں۔ ادھر وادی کے دوسرے علاقوں سے بھی نمائندوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں انہیںکافی پریشانیوںکا سامنا ہے جبکہ دن رات بجلی کی آنکھ مچولی سردیوں کے ان ایام میں ان کیلئے درد سر بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں ایک طرف سے اضافہ ہو گیا ہے وہیں دوسری طرف سے بجلی کی آنکھ مچولی سے انہیںپریشانیاں لاحق ہو چکی ہے اور متعلقہ محکمہ بجلی کی دستیابی شیڈول کے مطابق بحال رکھنے میں ناکام ہو چکا ہے ۔