برطانیہ میں پیٹرول کا بحران: طبی عملے، اساتذہ، پولیس نے ترجیح دینے کا مطالبہ کردیا

برطانیہ میں پیٹرول کا بحران: طبی عملے، اساتذہ، پولیس نے ترجیح دینے کا مطالبہ کردیا

لندن//برطانیہ میں پیٹرول کے بحران کے پیش نظر فوج کو الرٹ کردیا گیا ہے تاہم نرسز، پولیس، اساتذہ اور دیگر اہم کارکنوں نے پیٹرول پمپس پر انہیں ترجیح دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔مانیٹرنگ کے مطابق ملک بھر کے فلنگ سٹیشنوں پر لمبی لمبی قطاریں ہیں جبکہ ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کے باعث پریشانی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔برطانیہ میں پیٹرول کی ترسیل سے متعلق بحران کے ساتھ ہی چار دن سے لوگوں بغیر سوچے سمجھے ضرورت سے زیادہ پیٹرول خرید رہے ہیں جس کے باعث طبی عملے، پولیس اور اساتذہ کومقررہ وقت پر پہنچنے پر شدید مشکلات کا سامناہے۔ٹرانسپورٹ سیکریٹری گرانٹ شاپس نے کہا کہ ’کچھ بہتری آئی ہے‘ کیونکہ فلنگ اسٹیشنوں کو پیٹرول کی فراہمی کردی گئی ہے لیکن تاحال کار کی قطار میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔انہوں نے کورونا وبا اور لوگوں کی جانب سے غیرمعمولی گھبراہٹ کو تمام بحران کی اصل وجہ قرار دی۔خیال رہے کہ بھاری سامان کی ترسیل پر موجود 30 ہزار ڈرائیوروں کو کورونا کا مثبت ٹیسٹ آیا ہے۔انہوں نے سکائی نیوز کو بتایا کہ ایک مرتبہ جب ہم سب خریدی سے متعلق رویے میں نارمل ہوجائیں گے تب سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن اور رائل کالج آف نرسنگ نے’فوری کارروائی‘ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طبی عملہ بروقت سفر کرنے سے قاصر ہے۔بی ایم اے کے ڈپٹی چیئرمین ڈیوڈ وریگلے نے ٹائمز ریڈیو کو بتایا ’ ہم پٹرول یا ڈیزل کے لیے دو یا تین گھنٹے قطاروں میں انتظار نہیں کر سکتے‘۔علاوہ ازیں برطانیہ کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر ورکرز یونین، یونیسن نے حکومت سے ایمرجنسی اختیارات کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔طبی عملے کی رکن 21 سالہ جینیفر وارڈ نے کہا کہ انہیں اپنی ایمبولینس میں پیٹرول بھروانے کے لیے پانچ مختلف اسٹیشن پر جانا پڑرہا ہے۔انہوں نے ڈیلی میل کو بتایا کہ ہم ایک دباؤ والا کام کرتے ہیں اور ہم کسی اضافی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔حکومت کا موقف ہے کہ ایندھن کی فراہمی کے لیے ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی اور غیرمعمولی مانگ بحران کا اسباب ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں صورتحال میں نرمی کا امکان ہے۔علاوہ ازیں دن بھر متعدد مرتبہ انکار کرنے کے باوجود وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا کہ ضرورت پڑنے پر فوجیوں کو تعینات کرنے کے لیے الرٹ کردیا گیا ہے۔