ریو ڈی جنیرو: برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 37 افراد ہلاک اور تقریباً 5000 بے گھر ہو گئے ہیں۔مقامی شہری دفاع نے ہفتے کے روز کہا کہ شمال مشرقی صوبہ پرنامبوکو کا دارالحکومت ریکیفی شہر بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جس میں 35 افراد ہلاک اور ایک ہزار کے قریب لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اسی دوران الگوس صوبے میں بارش سے دو افراد ہلاک اور چار ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔دریں اثنا، بارش سے متعلقہ آفات کی وجہ سے لوگوں کا جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ ہفتے کے روز رسیفی میں مٹی کے تودے گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ قریبی قصبے کماراجیبی میں مٹی کے تودے گرنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پرنامبوکو واٹر اینڈ کلائمیٹ ایجنسی کے مطابق ہفتہ کو رسیفی میں 150 ملی میٹر اور کماراجیبی میں 129 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔










