بدھل راجوری میں پُر اسرار طور پر 17اموا ت کے بعد وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے مرکزی ٹیم وارد

علاقے میں تعینات اعلیٰ ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقات کی ،کچھ نمونے بھی جانچ کیلئے حاصل کئے گئے

سرینگر// راجوری کے بدھل علاقے میں گزشتہ دو ماہ کے دوران ہوئی پُر اسرار طور پر 17اموا ت کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے وزار ت داخلہ کی ٹیم ملک کے مشہور اداروں کے ماہرین کے ساتھ راجوری پہنچ گئی ہے اور انہوں نے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ ٹیم نے پہلے ہی دن اعلیٰ ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقات کی جبکہ کچھ نمونے بھی حاصل کئے گئے ۔ سی این آئی کے مطابق ایک درجن سے زائد کمسن بچوں سمیت 17افراد کی پُر اسرار اموات کی تحقیقات کیلئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے تشکیل دی گئی بین وزارتی ٹیم راجوری کے بدھل گاؤں پہنچ گئی ہے ۔ حکام نے بتایا کہ ٹیم کے ساتھ ملک کے کچھ مشہور اداروں کے ماہرین بھی ہیں۔خیال رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے سنیچروار کے روز ایک بین وزارتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا تھا تاکہ اموات کی وجہ کا پتہ لگایا جا سکے۔ جموں و کشمیر پولیس نے ان پراسرار اموات کی تحقیقات کیلئے ایک 11 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔حکام نے کہا کہ ٹیم سوموار کی اعلیٰ صبح راجوری کے بدھل علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے وہاں پہنچتے ہی کچھ لوگوں کے ساتھ بات چیت کے علاوہ وہاں تعینات ڈاکٹروں سے بھی ملاقی ہوئے جنہوں نے ٹیم کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ گزشتہ 50دنوں کے دوران ایک درجن سے زائد کمسن بچوں سمیت کل 17افراد کی موت ہوئی جو محض تین خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیںجس میں ایک کے 6بجے بھی شامل ہے ۔ ا س دوران معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کی ٹیم نے ماہر ڈاکٹروں سے بھی علاقے میںبات چیت کی اور کچھ نمونے بھی حاصل کئے گئے ہیں جن کی جانچ کی جائے گی ۔