بخشی سٹیڈیم جانے والی سڑکوں کے دونوں کناروں پر سینکڑوں بی جے پی کے پرچم لگائے گئے
سرینگر///وزیر اعظم نریندرمودی کے جمعرات کو وادی کے دورہ اور سرینگر میں عوامی ریلی سے خطاب کے پیش نظر ش بخشی اسٹیڈیم کے چاروں طرف تین دائروں والے حفاظتی حصار قائم کیا گیا ہے اور سٹیڈیم کے ارد گرد علاقوں میں ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی بڑھائی گئی ہے جبکہ شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ کو تیز کردیا ہے جبکہ مودی کی ریلی کے مقام سے گزرنے والی گاڑیوں کے بہاؤ کو منظم کرنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔جبکہ بخشی سٹیڈیم کو جانے والی تمام سڑکوں کے ارد گرد بی جے پی کے جھنڈے لگائے گئے ہیں جبکہ ان راستوں کودلہن کی طر ح سجایا گیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر اورسرینگر میں اپنی نوعیت کی پہلی عوامی ریلی سے خطاب کے پروگرام کو احسن طریقے سے انجام تک پہنچانے کیلئے جموں کشمیر میں حفاظت کے کڑے بندوبست کئے گئے ہیں ۔جبکہ بخشی سٹیڈیم کے ارد گرد تین درجے کا سیکورٹی حصار ڈال دیا گیا ہے اور آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جب کہ فضائی نگرانی کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں عہدیداروں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ کو تیز کردیا ہے جبکہ مودی کی ریلی کے مقام سے گزرنے والی گاڑیوں کے بہاؤ کو منظم کرنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔پولیس اور نیم فوجی دستے شہر اور دیگر جگہوں پر گاڑیوں کی بے ترتیب چیکنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر شہر میں داخلی اور خارجی راستوں سمیت مختلف مقامات پر خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔یہ وزیر اعظم مودی کا دو مہینوں میں جموں و کشمیر کا دوسرا دورہ ہوگا۔ مودی نے گزشتہ ماہ کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے جموں خطہ کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے مندروں کے شہر میں ایک عوامی ریلی سے بھی خطاب کیا۔ وی او آئی کے مطابق سرینگر کی سبھی اہم شاہراوں پر موبائیل چیک پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں پر راہگیروں اور مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد کے موبائیل فون بھی چیک کئے جارہے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی جارہی ہیں ۔بخشی اسٹیڈیم کو پوری طرح سے سیل کیا گیا جبکہ اسٹیڈیم کے اردگر دعلاقوں پر ڈرون کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔پورے شہر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔سلامتی عملے کی جانب سے اہم شاہراوں اور چوراہوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شہر سرینگر میں سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونزکے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ادھر بخشی سٹیڈیم جانے والے تمام راستوںکو دلہن کی طرف سجایا گیا ہے اور سینکڑوں ترینگے اور بی جے پی کے پرچم سڑکوں کے کنارے لگائے جاچکے ہیں ۔










