آئی ایس ڈی ایس نے منجیت کمار کو ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر بااِختیار بنایا ہے

بجٹ اجلا س کے دوران پارلیمان میں مہنگائی کولیکرہنگامہ آرائی،کاروائی میں خلل

سری نگر//جمعرات کوبجٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اورراجیہ سبھا میں اپوزیشن ممبران کی نعرے بازی اورزشورشرابے کی وجہ سے کارروائی کوملتوی کیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق اپوزیشن ارکان نے دونوںایوانوںمیں لوک سبھا اورراجیہ سبھا میں آخری دن بھی اپوزیشن ارکان نے پیٹرول وڈیزل کی قیمتوںمیں مسلسل اضافے اورمہنگائی کے معاملے پر شورشرابہ کیا ،جسکے نتیجے میں دونوں ایوانوں کی کارراوئی میں خلل پڑا۔ایوان کی کارروئی ملتوی کئے جانے کے دوران وزیراعظم نریندرمودی نے سینئراپوزیشن لیڈران بشمول نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورسماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادئو کیساتھ پارلیمان ہائوس میں ملاقات کی ۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورملائم سنگھ کیساتھ وزیراعظم کی خیرسگالی میٹنگ کے دوران وزیردفاع راجناتھ سنگھ اورلوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا بھی موجود تھے ۔وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈروںکیساتھ میٹنگ کافی خوشگوارماحول میں ہوئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں ہوئی اس غیررسمی میٹنگ کے دوران وزیراعظم مودی نے سینئر اپوزیشن لیڈران کیساتھ مختلف معاملات پر خیالات کاتبادلہ کیا۔