سرینگر //بر قی رو کی دستیابی کے بارے میں پی ڈی ڈی محکمہ کے بلند بانگ دعوے جھوٹ کاپلندا ،پوری وادی میںجبری کٹوتی ،طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر، دن ڈھلنے کیسا تھ ہی سینکڑوںعلاقے گھپ اندھیرے میںڈھوب جاتے ہیں ،بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے صارفین پریشا نیوںمیں مبتلا ۔سی این آئی کے مطابق پی ڈی ڈی محکمہ کے غیرضروری کٹوتی سے گریز کرنے کے دعوے اس وقت بے بنیاد ثابت ہو ئے جب وادی کے سینکڑوں علاقوں سے لوگوںنے بر قی رو کی عدم دستیابی کی شکایت کرتے ہو ئے کہا کہ رواں برس میں پی ڈی ڈی محکمہ نے جبری بجلی کٹوتی سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کیوجہ سے لوگ پریشا نیوںمیں مبتلا ہوگئے ہیں ۔عوا می حلقوںکے مطابق بر قی رو کی کٹوتی کے بارے میں پی ڈی ڈی محکمہ نے کسی بھی طرح کا پروگرام مشتہر نہیں کیا ہے دن ڈھلنے کے سا تھ ہی 80 فیصد علاقے گھپ آندھیرے میں ڈھوب جاتے ہیں اور اور پی ڈی ڈی محکمہ کی جا نب سے حسب روایت 10سے16 گھنٹوں تک بر قی رو منقطع کی جاتی ہے ۔وادی کے دس اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگوںکے مطابق بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے ۔لوگوںکے مطابق محکمہ کٹوتی کے بارے میں جوپروگرام منظر عام پر لاتا ہے اس پر عمل نہیںکی جاتی ہے بلکہ برقی رو چندگھنٹوں کیلئے بحال کرکے صارفین سے بجلی فیس وصول کرنے کی کاروا ئیاں عمل میںلا ئی جارہی ہے ۔










