بجلی تار کی مرمت کے دوران 28سالہ عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

بجلی تار کی مرمت کے دوران 28سالہ عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

سرینگر / / جنوبی ضلع اننت ناگ کے وانترگ کہریبل علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب بجلی ملازم ترسلی لائین چھو جانے کے نتیجے میںلقمہ اجل بن گیا ۔ ادھر پٹن سلطان پورہ علاقے میں بدھ کی صبح اس وقت سراسیمگی کا ماحول پھیل گیا جب ایک نوجوان اپنے کمرے میں پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا۔ سی این آئی کے مطابق اننت ناگ کے وانترگ کہریبل علاقے میں اس وقت افراتفری کا ماحول پھیل گیا جب محکمہ پی ڈی ڈی میں کام کر رہیں عارضی ملازم بجلی تار کی مرمت کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ملازم بجلی کی ترسلی لائن ٹھیک کر رہا تھا جس دوران اچانک اس کو کرنٹ لگی اور وہ بے ہوشی کی حالت میںگر پڑا ، اگرچہ مذکورہ ملازم کو اسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخمیوں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عارضی ملازم کی شناخت 28 سالہ شبیر احمد خان ولد محمد اقبال خان ساکنہ چک اشرداس مٹن کے بطور ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ادھر پٹن سلطان پورہ علاقے میں بدھ کی صبح اس وقت سراسیمگی کا ماحول پھیل گیا جب ایک نوجوان اپنے کمرے میں پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ لاش دیکھنے کے فوراً بعد انہوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے متوفی کی شناخت 24 سالہ محمد یاسین یتو ولد عبد الحمید یتو ساکنہ سلطان پورہ پٹن کے بطور کی۔ انہوں نے بتایا کہ مزکورہ کل رات کو اپنے کمرے میں سونے کے لئے آیا تھا، اور صبح گھر والوں نے اسے جگانے کی کوششیں کی تاہم وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔