سری نگر//پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جلد ہی اِنسپکشن اور سر ٹیفکیشن کے اَپنے پورے عمل کو آن لائن منتقل کرے گا۔اِس بات کا اِنکشاف پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ روہت کنسل نے ایک میٹنگ میں کیا۔روہت کنسل آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں بجلی شعبے کو بڑھانے اور جموں وکشمیر پی ڈی ڈی کے آئی ٹی اور مواصلاتی ڈویژنوں کو مضبوط بنانے کے لئے جاری آئی ٹی کے مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کار پوریشن لمٹیڈ بشارت قیوم ، سیکرٹری تکنیکی ( پی ڈی ڈی ) بشیر احمد ڈار ، ڈائریکٹر فائنانس ( پی ڈی ڈی ) ایم سلطان ملک ، چیف انجینئر ڈسٹری بیوشن اعجاز احمد ، چیف انجینئر پروجیکٹس جاوید احمد اور ایگزیکٹیو آئی ٹی ڈویژن ( پی ڈی ڈی ) سرجیل غنی نے شرکت کی۔ میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ نجی اور سرکاری صارفین اَب معائینہ کے لئے آن لائن درخواست دے سکیں گے اور مطلوبہ ادائیگی اور معائینہ سر ٹیفکیٹ کی فراہمی بھی آن لائن ہوگی۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ جموںمیں انسپکشن وِنگ کے ذریعے ویب سائٹ کا پہلے ہی تجربہ کیا جارہا تھا اور جلد ہی اسے باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔میٹنگ میں جے کے پی ڈ ی ڈی میں اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کی عمل آوری سے متعلق مختلف پہلوئوں اور اَمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ میں مختلف منصوبوں ایس سی اے ڈی اے / ڈی ایم ایس، آر ٹی ۔ ڈی اے ایس ،مرکزی معاونت والی مختلف سکیموں ، آر اے پی ڈی آر پی اور سمارٹ میٹرنگ کے لئے حاصل کردہ صورتحال اور پیش رفت سے متعلق کسٹمر کیئر اور کال سینٹر پر غور و خوض ہوا۔پرنسپل سیکرٹری نے کاروبار میں آسانی کو بڑھانے کے لئے درکار اِقدامات کا بھی خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ اہم صارف مرکزی معاملات جیسے نئے کنکشن ، ناموں میں تبدیلی، بل کی ادائیگی اور اِسی طرح کی دیگر سرگرمیوں کا مکمل طور پر آن لائن منتقل ہونا چاہیئے۔اُنہوں نے انجینئروں سے منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاور سسٹم اور آلات کی سیکورٹی کو بہتر بنانے اور بڑھانے کے لئے موزوں اِنسداد اِقدامات کے ساتھ پلگ اِن کرنا ضروری ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران سے کہاکہ وہ آن لائن سیکورٹی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ویب سائٹوں کے حفاظتی آڈٹ کے لئے جائیں۔










