In the cities and villages of the valley, stray dogs are a bane for people

بجبہاڑہ میں آوارہ کتوں کی بڑھتی آبادی سے مقامی لوگ پریشان ، گھروں سے باہر نکلنا محال

جبلی پورہ میں کتوں نے دو سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت سات افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا

سرینگر/ سی این آئی // جنوبی قصبہ بجبہاڑہ کے مختلف علاقوں میں آوارہ کٹوں کی ہڑبونگ اور لوگوں پر حملہ آور ہونے کے باعث مقامی آبادی میں تشویش کی لہر پایہ جا رہی ہئے ۔ قصبہ کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے دو سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت سات افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیا ۔ سی این آئی کو نمائندے پرویز وانی نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بجبہاڑہ کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے اور انہیں گھروں سے باہر نکلنے میں اب خوف محسو س ہو تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر گلی اور ہر کوچے میں آوارہ کتے موجود رہنے سے لوگ پریشان ہے جبکہ تازہ واقعہ میں آوارہ کتوں نے مختلف مقامات پر لوگوں پر حملہ آور ہوکر انہیں زخمی کر دیا ۔ نمائندے کے مطابق بجبہاڑہ قصبے میں آوارہ کتوں نے دو سی آر پی ایف اہلکار روں سمیت سات افراد کو نشانہ بنا کر انہیں کاٹ کھایا جس کے بعد تمام افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ نمائندے کے مطابق یہ واقعہ بجبہاڑہ کے جبلی پورہ علاقے میں پیش آیا، جس کے ساتھ ملحقہ علاقوں جیسے آرونی ، واگہامہ ، سری گفوارہ اور مڑہامہ سے کاٹنے کے اضافی واقعات رپورٹ ہوئے۔سب ڈسٹرکٹ اسپتال بجبہاڑہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق احمد نے زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا’’ہمیں آج کتے کے کاٹنے سے دو سی آر پی ایف جوان اور پانچ شہری ملے۔ بدقسمتی سے، بجبہاڑہ میں ایسے معاملات روز کا معمول بن گئے ہیں‘‘۔ادھر آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد پر مقامی آبادی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں کتوں سے نجات دلانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔ انہوں نے کہا کہ قصبہ میں آوارہ کتوں کی تعداد کافی بڑھ چکی ہے جس کے باعث ان کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا ہے ۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ کچرے کا ناقص انتظام اور جراثیم کشی کی مہم کا فقدان اس مسئلے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جو زندگیوں کو خطرے میں ڈالتا رہتا ہے۔