باہو حلقہ اِنتخاب میں 81 باغات اور پارکس ہیں ۔حکومت

گزشتہ دو برسوں میں دیکھ ریکھ کیلئے تقریباً 265 لاکھ روپے مختص کئے گئے

سری نگر//وزیر برائے اَمورنوجوان و کھیل کود ستیش شرما نے ایوان بتایا کہ جموں کے باہوحلقہ اِنتخاب میں 81 باغات اور پارکس ہیں۔وزیر موصوف وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے رُکن اسمبلی چودھری وِکرم رندھاوا کے پارکس اور باغات سے متعلق اُٹھائے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوںنے بتایا کہ باہو حلقہ اِنتخاب میں فعال 81 باغات و پارکس میں سے 49 کو 74ویں آئینی ترمیمی ایکٹ کے تحت شہری بلدیاتی اداروں کو منتقل کیا گیا ہے۔وزیرستیش شرما نے مزید کہا کہ اس وقت باہو حلقہ اِنتخاب کے تحت آنے والے 11 باغات و پارکس کی دیکھ ریکھ محکمہ فلوری کلچرکر رہا ہے جس کے لئے مرمت و مینی ٹیننس کے لئے گزشتہ دو برسوں کے دوران 264.98 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔اِس موقعہ پر اراکین اسمبلی ستیش کمار شرما اور نریندر سنگھ نے اِس موضوع پر ضمنی سوالات بھی اُٹھائے۔