باہمولہ میں یومِ آزادی 2025 جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا

جاوید ڈار نے ترنگا لہرایا ، کامیابیوں کو اجاگر کیا ، لوگوں پر مبنی حکمرانی کا یقین دلایا

بارہمولہ //پروفیسر شوکت علی اسپورٹس اسٹیڈیم بارہمولہ میں یومِ آزادی 2025 کو بے حد محب وطن جذبات کے ساتھ منایا گیا ۔ جہاں وزیر زرعی پیداوار ، دیہی ترقی ، پنچائتی راج جاوید احمد ڈار نے قومی پرچم لہرایا ، پریڈ کا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔ پریڈ میں بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، جے اینڈ کے پولیس ، ششتر سیما بل ، ہوم گارڈز ، جے اینڈ کے پولیس بینڈ ، حکومت سے تعلق رکھنے والے این سی سی کیڈٹس کے دستے ، ڈگری کالج بارہمولہ ، بوائیز ہائیر سکینڈری بارہمولہ اور مختلد اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے لوگوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور آزادی پسند بہادر جنگجوؤں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کی آزادی اور جمہوریت کو برقرار رکھنے کیلئے اعلیٰ قربانیاں دیں ۔ مسٹر جاوید ڈار نے چشوتی کشتواڑ میں بادل پھٹنے کی وجہ سے ہوئے جانی و مالی نقصان پر دُکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پورا جموں و کشمیر اس گھڑی میں اُن کے ساتھ کھڑا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت ضرورت مندوں کو راحت اور مدد فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ وزیر موصوف نے ضلع میں مختلف شعبوں کی اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا جن میں زراعت ، صحت کی دیکھ بھال ، تعلیم ، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے ، جل جیون مشن ( جے جے ایم ) ، دیہی ترقی ، سڑک کے رابطے ، معاشرتی بہبود اور خود روز گار کے اقدامات شامل ہیں ۔ مزید برآں وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی بنیادی ترجیح جموں و کشمیر کے مجموعی معاشی تانے بانے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے شفاف ، جوابدہ اور عوام پر مبنی حکمرانی کی فراہمی ہے ، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ترقی کے فوائد ہر گھر تک پہنچیں ۔ دریں اثنا مسٹر جاوید ڈار نے ہندوستانی فوج کے ذریعہ اور مختلف محکموں کے ذریعہ قائم کردہ اسٹالوں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر قانون ساز اسمبلی کے ممبران ایم ایل اے بارہمولہ جاوید بیگ ، ایم ایل اے سوپور ارشاد احمد کار ، ایم ایل اے پٹن ریاض بیدار ،ایم ایل اے اوڑی ڈاکٹر سجاد احمد ، ایم ایل اے ٹنگمرگ فاروق احمد شاہ ، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ، ایس ایس پی بارہمولہ اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے ۔ اسی طرح کی تقریبات ضلع ک ہر ایک سب ڈویژن اور تحصیل میں منعقد کی گئیں ۔