سرینگر / /شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے متعدد علاقے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق ضلع بانڈی پورہ جوقدرتی وسائل بالخصوص پانی سے خود کفیل ہے اوراس ضلع میں صاف اور رواں پانی سے متعلق کشمیری زبان میں بے شمار کہاوتیں کہی جاتی ہیں لیکن مذکورہ ضلع کے بیشتر علاقے پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ واٹر سپلائی اسکیم دوسرے اضلاع کی طرح بہت پہلے عمل میں لائی گئی ہے اور محکمہ پی ایچ ای نے پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے بہت سارے علاقوں میں جدید طرز پر پائپ لائنیں بھی نصب کی ہیں تاہم نصب شدہ ان پائپ لائنوں سے پینے کے پانی کی سپلائی کو ابھی تک بحال نہیں جارہا ہے ۔کشمیر پریس سروس نمائندے کے مطابق ضلع کے ملحقہ علاقہ جات میں پینے کے پانی کی اس قدر قلت ہے کہ لوگ ندی نالوں میں موجود گندہ پانی پینے کیلئے مجبور ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں وبائی بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ لاحق ہے۔ اس سلسلے میںمقامی لوگوں نے کے پی ایس کے نمائندے ساتھ با کرتے ہوئے کہا کہ پانی دستیابی کی وجہ سے وہ پریشان حال ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ متعلقہ محکمہ نے کئی علاقوں میں جدیدطرزپرپائپ لائنیں بچھائی ہیں۔تاہم پینے کے پانی کو ابھی تک بحال نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ہذا کے افسران اتنے غافل ہوئے ہیں کہ آج تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جس کی وجہ بیشتر علاقوں میں پینے کی پانی کی قلت ہے اور کہا کہ اس جدید دور میں بھی مذکورہ علاقے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے اس ضمن میں لیفٹنٹ گورنر سے ازخود اس میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانڈی پورہ کے ان علاقوں میں پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ پی ایچ ای کو ہدایت دیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔










