Pulwama encounter

بانڈی پورہ میں10روز قبل شوکھ بابا جنگل سے فرارہونے کاوالاپاکستانی جنگجو ہلاک

بانڈی پورہ/ /بانڈی پورہ کے ایک مضافاتی جنگل میں 10روز سے جاری جنگجومخالف آپریشن کے دوران ایک غیرملکی جنگجو ماراگیا ،اورا سطرح سے اس آپریشن میں مارے گئے جنگجوئوں کی تعداد4ہوگئی ۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ اورآئی جی پی کشمیر وجئے کمار نے بتایاکہ سملربانڈی پورہ کے مضافاتی شوکھ بابا جنگل میں 23اور24جولائی کوشروع کئے گئے جنگجومخالف آپریشن کے دوران ابتک 4جنگجومارے گئے ،جن میں سے ایک جنگجوکومنگل کی صبح چھن دجی جنگلی علاقے میں ہلاک کیاگیا ۔انہوں نے بتایاکہ اس جھڑپ میں ماراگیا بابر علی نامی پاکستانی جنگجو24جولائی کو شوکھ باباجنگل میں تین ساتھیوںکی ہلاکت کے دوران فرارہونے میں کامیاب ہواتھا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملتے ہی پولیس ،اسکے اسپیشل آپریشن گرئوپ ،فوج کی26آسام ریجمنٹ اورفورسزنے منگل کوعلی الصبح ضلع بانڈی پورہ کے چھن دجی جنگلی علاقے کوچاروں اطراف سے محاصرے میں لیکرتلاشی کارروائی شروع کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب سیکورٹی دستوں کی پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے فائرنگ شروع کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے جنگجوئوںکو خودسپردگی کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوںنے فائرنگ کاسلسلہ جاری رکھا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک بانڈی پورہ کے چھن دجی جنگلی علاقے مسلح تصادم میں ایک جنگجو کو مارا جا چکا تھا جس کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ادھر آئی جی پی کشمیروجئے کمارنے میڈیا کوبتایاکہ چھن دجی جنگلی علاقے میںجاری جھڑپ کے دوران پاکستانی پنجاب کے ضلع اُگاڈاکارہنے والا جنگجو بابرعلی ماراگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ 24جولائی کو سملربانڈی پورہ کے مضافاتی شوکھ بابا جنگل میں ہوئی جھڑپ کے دوران تین جنگجومارے گئے تھے تاہم بابر علی وہاں سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیاتھا ،لیکن منگل کی صبح یہ مفرورجنگجو چھن دجی جنگل میں ماراگیا۔بتادیں کہ 24جولائی کوسملربانڈی پورہ کے مضافاتی شوکھ بابا جنگل میں ہوئی جھڑپ کے دوران تین جنگجومارے گئے تھے ،جن میں بانڈی پورہ کاایک مقامی جنگجوسارق الطاف بابا بھی شامل تھا۔اُدھر ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بتایاکہ 24جولائی کو شوکھ باباسملربانڈی پورہ میں تین خطرناک جنگجومارے گئے تھے تاہم ان کاایک پاکستانی ساتھی جائے جھڑپ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیاتھا۔انہوںنے ایک بیان میں بتایاکہ 23اور24جولائی کی درمیانی رات مصدقہ اطلاع ملنے پر شوخ باباجنگل میں شروع کئے گئے جنگجومخالف آپریشن کے دوران تین جنگجومارے گئے ،تاہم ایک پاکستانی جنگجو فرارہونے میں کامیاب ہوگیاتھا ،جسکی نقل وحرکت پرکڑی نگاہ رکھی گئی تھی ۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہاکہ منگل کی صبح مصدقہ اطلاع ملتے ہی چھن دجی بانڈی پورہ میں کارروائی عمل میں لائی گئی ،جس دوران شوکھ باباجنگل سے فرارہونے والاپاکستانی جنگجو بابرعلی ماراگیا۔خیال رہے سملر بانڈی پورہ کے مضافاتی شوکھ باباجنگل میں سال2018میں ایک خونین معرکے کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ 5جنگجومارے گئے تھے ،اوریہ چار سال بعداس علاقہ میں دوسرا بڑا جنگجو مخالف آپریشن ہے ۔