heart attack

بانڈی پورہ میں 30سالہ نوجوان دل کادورہ پڑنے سے لقمہ اجل

سرینگر//شمالی کشمیر بانڈی پورہ کے نبرپورہ علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب30سالہ نوجوان دل کادورہ پڑنے سے زندگی کی جنگ اسپتال لے جاتے ہوئے ہار گیا۔شوپیاں او بارہمولہ میں دوطالب علموں نے خودکشی کرکے اپنی زندگیوں کاخاتمہ کردیاخودکشی کے پے درپے واقعات رونماء ہونے پرعوامی حلقوں میں فکروتشویش کی لہردوڑگئی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق نبر پورہ بانڈی پورہ کے علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب 30سالہ نوجوان اشفاق احمدمیر نے سینے میں درد محسوس کیااور مزکورہ نوجوان کولواحقین نے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی جہاں سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ کے انچارچ میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے یہ کہتے ہوئے تیس سالہ نوجوان کومردہ قراردیاکہ دل کادورہ پڑنے سے وہ لقمہ اجل ہواہے ۔ وادی کشمیرمیںرواں برس کے دوران بیس سے زیادہ نوجوان حرکت قلب بندہونے سے لقمہ اجل ہوئے اور نوجوانوںکے دل کادورہ پڑنے سے لقمہ اجل ہونے پرطبعی ماہرین نے کئی بار فکر مندی کااظہار کیا۔ادھربارہمولہ کے چندوسہ علاقے میں اس وقت سنسنی دوڑ گئی جب21سالہ طالب علم جاوید احمد کی نعش نگلی علاقے سے بر آمدکی گئی مقامی لوگوںنے علی الصبح نگلی نالہ کے قریب ایک نعش پائی اور اس سلسلے میں پولیس کوآگاہ کیاپولیس پارٹی جائے موقع پرپہنچ گئی اور نعش کواپنی تحویل میں لے کرقانونی ضابطے پورے کئے اور میت آخری روسمات کے لئے لواحیقن کے حوالے کردی ۔دریں اثناء شیرمال شوپیاں میں 14سالہ لڑکے نے اپنے کمرے میں خود کوپنکھے کے ساتھ لٹکاکرزندگی کاخاتمہ کردیااطلاعات کے مطابق 14سالہ لڑکا اپنے کمرے میں سویاتھاجب صبح کافی دیرتک وہ اپنے کمرے سے باہرنہیں آیاتو لواحقین اس سے جگانے کے لئے گئے جب انہوںنے دروازہ کھولاتوان کے پیروں تلے زمین کھسک گئی جب انہوںنے اپنے لخت جگر کوپھانسی پرلٹکاتے ہوئے پایااورپولیس کوآگاہ کیاپولیس پارٹی جائے موقع پرپہنچ گئی ا ور نعش کواپنی تحویل میں لے کرقانونی ضابطے پورے کئے اور میت ورثہ کے حوالے کردی ۔