سری نگر//وادی میں تمام طرح کی سماجی برائیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بانڈی پورہ پولیس نے5 قمار بازوں کو5600 روپے اور تاش کے پتوں سمیت گرفتاررکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔جے کے این ایس کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او حاجن کی زیر سربرائی میں تھانہ پولیس بانڈی پورہ کی پولیس پارٹی نے ہاکبرہ گاوں میں قمار بازی کے ایک اڈے پہ چھاپہ ڈال کر پانچ قمار بازوں کو موقع پر گرفتارکیا جن کی شناخت بلال احمد فافو ساکن ہاکبرہ ، نذیر احمد بابا ساکن حاجن ، فیاض احمد وانی ساکن حاجن ، وسیم احمد لنگو ساکن کوسمباغ ہاکبرہ اور شوکت احمد میر ساکن کوسمباغ ہاکبرہ کے طور پرہوئی ہے اور داوّ پر لگائی گئی رقم5600 اور تاش کے پتے برآمد کرکے ضبط کی ۔ تھانہ پولیس بانڈی پورہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 11/2022 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کردی۔










