2نوجوان لقمہ اجل ،ایک دوشیزہ سمیت3افرادزخمی ،لارم کولگام میں گیس سلنڈر پھٹنے سے20سالہ لڑکی زخمی
کولگام،بانڈی پورہ ،کرناہ//جنوبی ضلع کولگام کے لارم گائوںمیں رسوئی گیس سلنڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں ایک 20سالہ دوشیزہ شدیدزخمی ہو گئی جبکہ نادی ہل بانڈی پورہ میں ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہوگیا ،اور باغ بالا کرناہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان ازجان اور2افرادزخمی ہوگئے ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق لارم کولگام میں ایک گھرکے اندرموجود ایک رسوئی گیس سلنڈر اچانک زورداردھماکے کیساتھ پھٹ گیا۔جمعہ کی صبح پیش آئے اس حادثے میں ایک 20سالہ لڑکی سمرن جان دُختر خورشیداحمدشاہ شدیدطورپر جھلس جانے کیساتھ ساتھ زخمی بھی ہوگئی ۔سلنڈر سے گیس خارج ہونے کی وجہ سے ہوئے اس دھماکے کی وزمیں زخمی ہونے والی دوشیزہ کوجی ایم سی اننت ناگ پہنچایا گیاتاہم اُس کویہاں سے مزیدعلاج کیلئے صدر اسپتال سری نگرمنتقل کیاگیا ۔اس دوران شمالی ضلع بانڈی پورہ کے نادی ہل علاقہ میں پیٹرول پمپ کے نزدیک ایک موٹر سائیکل حادثے کاشکار ہوا۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ موٹر سائیکل اصغر احمد کے کنٹرول سے باہرہوکر ایک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا،جسکے نتیجے میں خودموٹرسائیکل سوار اورایک راہگیرباسط احمدبھی زخمی ہوگیا۔دونوں زخمیوں کومقامی اسپتال سے صورہ انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیا تاہم یہاں اصغراحمدبٹ ساکنہ صدرکوٹ پائین بانڈی پورہ زخموںکی تاب نہ لاکردم توڑ بیٹھا ۔جبکہ زخمی راہگیر زیرعلاج ہے اوراسکی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔دریںا ثناء جمعہ کی سہ پہر کو کرناہ کے باغ بالا میں ایک زائلو گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے تاہم بعد میں ایک 20سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔اطلاعات کے مطابق زائلو گاڑی باغ بالا کرناہ میں ڈائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثہ کا شکار ہوئی۔اس گاڑی میں ایک لڑکی سمیت2نوجوان سوار تھے،عینی شاہدین کیمطابق حادثہ کی خبر سنتے ہی مقامی لوگ اور پولیس جائے موقع پر پہنچی اورزخمیوں کو باہر نکالا اور انہیں ہسپتال پہنچایا تاہم 20سالہ نوجوان اشفاق احمد ولد عبدالشکور ساکن بٹ پورہ ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لا کر دمتوڑ بیٹھاجبکہ18 سالہ ایاز احمد ولد محمد اسلم ساکن دلدار بٹ پورہ اور18سالہ عرفانہ منیر دختر منیر احمد ساکن کھوڑ پاراہ زخمی ہوئے ہیں جن کااعلاج ومعالجہ سب ضلع ہسپتال میں چل رہا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔پولیس نے اس تعلق سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔










