سرینگر / /ضلع کپوارہ کے بانت پورہ درد پورہ لولاب میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس ضمن میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ پی ایچ ای نے سال2019میں پانی کی معقول سپلائی کے لئے لاکھوں روپے لاگت سے باضابط طور پائپیں نصب کی ہیں لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر ان پائپوں میں پانی نہیں ڈالا جارہا ہے یہاں تک وہ پائپیں بھی بوسیدہ ہوچکی ہیں ۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر محکمہ ہذا نے پائپیں پانی کی فراہمی کے لئے نصب کی ہیں تو ان کے ذریعے پانی فراہم کرنے میں کیا حرج ہے ؟انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ کے لوگ پانی کے ایک ایک بوند کے لئے ترستے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی کے اس تیز رفتار دور میں بھی اس علاقے کے لوگ واٹر سپلائی اسکیم ہوتے ہوئے بھی پانی سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ موجودہ انتظامیہ کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کوبر وئے کار لاکر اونچے پہاڑوں تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے لیکن المیہ ہے کہ ان میدانی علاقوں میں واٹر سپلائی کو محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین ومتعلقہ افسران نے ناکارہ بناکررکھ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو لیکر وہ ڈپٹی کمشنر کپوارہ سے بھی ملاقی ہوئے ہیں تاہم کافی یقین دہانیوں کے باوجود کوئی خاطراقدام نہیں اٹھائے گئے ۔اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ پی ایچ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ میںپانی کی معقول فراہمی کے لئے متذکرہ پائپوں کے یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔










