dooran

بالی ووڈ اَداکار نے جموںوکشمیر اسمبلی کی کاررِوائی کا مشاہدہ کیا

سری نگر// بالی ووڈ اداکار مکیش ریشی نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سیشن میں شرکت کی۔مُکیش ریشی وقفہ سوالات کے دوران سپیکر کی گیلری میں پہنچیں۔سپیکر عبد الرحیم راتھر نے ایوان میں مُکیش ریشی کا خیرمقدم کیا۔ اُنہوں نے کہا، ’’آج ہمارے ساتھ سپیکر کی گیلری میں معروف بالی ووڈ اَداکار مکیش ریشی موجود ہیں۔ وہ اِس دھرتی کے سپوت ہیں اور زائد اَز200 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ہم ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘‘