بارہمولہ کے علاقہ کنڈی کی سڑکیں خستہ حال ،تجدید ومرمت کا فقدان

سرینگر / /شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ علاقہ کنڈی کی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے ۔ جس سے لوگوں کاعبور ومرور اور گاڑیوں کی آمد و رفت میںکافی مشکلات کا سامنا ہے۔ کشمیر پریس سروس نمائندہ مجیدشیری کے موصولہ تفصیلات کے مطابق مذکورہ سڑکوں کے بیچوں بیچ کھڈ اورخندق ہوئے ہیں اور کئی جگہوں پرسڑک ڈہ گئی ہے جس سے علاقہ کنڈی کے چندوسہ ،،بابا ریشی ،دودھ بُگ اور نوگام کنڈی،گلی بل کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ مذکورہ سڑکوں پر انحصار رکھنے والے علاقوں کے مریضوں کا اسپتال تک پہنچناناممکن بن گیا ہے ۔نمائندے کے مطابق مذکورہ سڑکوں پر اگرچہ محکمہ آراینڈبی نے نریگا کے تحت تجدید ومرمت کا کام بہت پہلے کیا ہے لیکن اس کے بعد ان سڑکوں کی خستہ حالی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے جو لوگوں کیلئے ایک ستم کھڑا ہوا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑکوں میں ایسے کھڈ اور خندق ہوئے ہیں ۔ جس کے نتیجے میںسردیوں کے ایام میں ان سڑکوں سے کیچڑ اور گرمیوں کے ایام میں گردوغبار اڑتا ہے اور کہا کہ کئی جگہوں پر سڑکیں ڈہ گئی ہیں ۔جہاں ہر وقت حادثہ پیش آنے کا خطرہ لاحق ہے ۔اس کے علاوہ سڑکو ںکی خستہ حالی سے عام لوگوں ،طالب علموں اور ملازمین کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک ی تجدید و مرمت کے لئے اگرچہ کام شروع کیا گیا تاہم کام سست رفتاری سے انجام دی جارہی ہے۔کام میں سرعت لانے کے حوالے سے لوگ بار ہا بار متعلقہ افسران کوآگاہ کرتے ہیں لیکن انہوں نے توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔اس سلسلے انہوں نے گورنر انتظامہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تجدید ومرمت کے کام میں سرعت لائی جائے اور اس کے بعداس کی میگڈمائزیشن کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ سردیوں کے دوران لوگ کیچڑ اور گرمیوں کے ایام میں گرد وغبار سے نجات پاسکیں گے اور اس سڑک کے ساتھ وابستہ علاقوں کے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔