Lack of availability of construction timber in most areas of Baramulla

بارہمولہ کے بیشتر علاقوں میں عمارتی لکڑی کی عدم دستیابی

قائم شدہ ڈیپو خالی ،محکمہ جنگلات کی لاپرواہی کا نتیجہ ،حکام سے توجہ دینے کا مطالبہ

سرینگر //شمالی ضلع بارہمولہ کے متعددعلاقوں میں عمارتی لکڑی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام نالاں ہے۔ اس ضمن میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن نے اگر چہ چند برس قبل عمارتی لکڑی کے سیکشن اجرا کئے گئے ہی تاہم آج تک عمارتی لکڑی تقسیم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ نے عمارتی لکڑی فراہم کرنے کیلئے سیکشن بھی اجرا کئے ہیں لیکن آج تک انہیںلکڑی فراہم نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں گوں نا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم لوگ سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کے دفتر کے چکر کاٹتے رہتے ہیںکہ انہیںعمارتی لکڑی فراہم کی جائے لیکن وہاں سے یقین دہانیاں دی جاتی ہیں لیکن آج تک عمارتی لکڑی کا کہیںنام نشان ہی نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی عمارتیں تشنہ تکمیل ہیں۔انہوں نے اس سلسلے میں حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ محکمہ کو عمارتی لکڑی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔