بارہمولہ//شمالی قصبہ بارہمولہ میں جمعہ کو ایک زور دار گرینیڈ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4سی آر پی ایف اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگئے۔ جے کے این ایس کے مطابق بارہمولہ قصبہ میں نماز جمعہ سے اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوا جب خان پورہ پل پر مشتبہ جنگجووں نے سی آر پی ایف پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جو زو زوردار دھماکے کیساتھ پھٹ گیا۔ذرائع نے کہا کہ کہ گرینیڈ کے آہنی ریزے لگنے سے ایک اے ایس آئی سمیت 4 سی آر پی ایف اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔گرینیڈ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروںکی شناخت اے ایس آئی کسکو،کانسٹیبل دیانندکمار،کملیش سنگھ اورگوتم مندائے کے بطورکی گئی ۔تاہم مضروب اہلکاروں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔اُدھر پولیس اورفورسزنے جائے واردات پر پہنچنے کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاشی بڑے پیمانے پر شروع کردی۔
