hanging

بارہمولہ میں غیر مقامی مزدور نے خود کو پھانسی لگا لی

بانڈی پورہ میں ایک شخص بجلی کرنٹ سے لقمہ اجل بن گیا، بال تل میں یاتری کی موت

سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پیر کو ایک غیر مقامی مزدور نے خود کو پھانسی پر لٹکا لیا۔جبکہ بال تل میں ایک یاتری دل کا دورہ پڑنے سے از جان ہوگیا ہے ۔ ادھر بانڈی پورہ میں ایک شخص کرنٹ لگنے سے فوت ہوا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے شالیمار لین کنیس پورہ بارہمولہ میں جیناگرا سورج پور بہار سے تعلق رکھنے والے ایک غیر مقامی مزدور (پینٹر) نے شالیمار لین کنیس پورہ میں باتھ روم میں پھانسی لگا کر خود کشی کی۔ذرائع نے کہا کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔اور اس سلسلے میں BNSS 194 کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔ادھر جنوبی کشمیر کے بالہ تل میں پیر کو ایک یاتری دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایک یاتری چندر بھان کی عمر تقریباً59برس ولد برلی رام ساکن پٹیالہ پنجاب بیمار ہوگیا اور دل کا دورہ پڑنے سے بیس کیمپ بالتل میں فوت ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیکو لیگل فارملٹیز مکمل ہونے کے بعد ڈیڈ باڈی آخری رسومات کے لیے قانونی ورثاء￿ کے حوالے کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔دریں اثناء شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں پیر کو بڈگام کے ایک شخص کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص جو پیشہ سے معمار ہے نام کا محمد اسحاق خان (27) ساکن وارپورہ بڈگام تریگام سنبل میں ماربل کا کام کرتے ہوئے اسے بجلی کا جھٹکا لگا۔انہوں نے بتایا کہ بجلی کا جھٹکا لگنے سے مذکورہ شخص بے ہوش ہوگیا اور اسے علاج کے لیے سی ایچ سی سنبل منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔