بارہمولہ میں بی جے پی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک عوامی جلسہ منعقد

بارہمولہ میں بی جے پی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک عوامی جلسہ منعقد

تعمیر وترقی کے نئے باب کھولنا پارٹی کا بنیادی ایجنڈا ہے /محمد انور خان

سرینگر / /بھارتیہ جنتا پارٹی نے پورے ملک میں 42واں یوم تاسیس منایا گیا ۔اس سلسلے میں جموںو کشمیرکے مختلف علاقوں میں بی جے پی کے جلسے منعقد کئے اور جھنڈے بھی لہرائے گئے ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق بی جی پی کے سینئر لیڈر محمد انور خان کی صدارت میںحلقہ انتخاب بارہمولہ میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے بی جی پی کی 42 ویں یوم تاسیس کے موقعہ پر پارٹی کا جھنڈا ڈاک بنگلہ بارہمولہ میںلہرایا اور اس موقعہ پر پارٹی کے سینئر لیڈر انور خان نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 برسوں سے یہاں کے سیاست دانوں نے عوام کا استحصال کرنے میں کوئی فروگذاشت نہیں چھوڑااور لوگوں کو سبز باغ دکھائے ۔تاہم اپنے سیاسی ایجنڈے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے گزشتہ سات برسوں کے دوران بی جی پی سرکار نے عوام کو راحت پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔عوامی فلاح و بہبود کے لئے بہت ساری اسکیموں کو رائج کیا۔ اور صرف کاغذوں میں ان اسکیموں کو درج کرنے کے بجائے زمینی سطح پر تعمیراتی کاموں و فلاح و بہبود کو عملایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی مفاد عامہ کے کاموں میں ہمیشہ متحرک ہے اور عوام کو آرام دہ زندگی فراہم کرنے اور تعمیر وترقی کے نئے باب کھولنا پارٹی کا بنیادی ایجنڈا ہے ۔