dooran

بارہمولہ میں بازاروں کی مارکیٹنگ چیکنگ زوروں پر جاری

بارہمولہ//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ظہور احمد رینہ نے بازار میں کوالٹی اور پرائس کنٹرول کو یقینی بنانے اور بالخصوص رمضان کے جاری مہینے میںقصوروار تاجروں پر نظر رکھنے کے لئے ایف سی ایس اینڈ سی اے، فوڈ کے افسران کے ساتھ ملاقات کی اور سیفٹی، میونسپل کونسل اور دیگر مختلف محکموں نے آج بارہمولہ کے مختلف مقامات پر بازاروں کی چیکنگ کی۔معائینے کے دوران چیکنگ ٹیم نے قانونی ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے مختلف دُکانداروں سے 13,900 روپے جُرمانہ وصول کیا۔ اُنہوں نے خراب سبزیوں اور مسالوں کو بھی تلف کیا۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا کہ ایسی مہمات معمول کی بنیاد پر چلائی جائیں گی تاکہ اشیاء کا معیار کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اُنہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ اَپنی متعلقہ دُکانوں پر ریٹ لسٹ آویزان کرنے کے علاوہ قواعد کی خلاف ورزی نہ کریں۔اے ڈی سی نے دُکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ فٹ پاتھوں پر تجاوزات نہ کریں اگر ایسا نہ کیا گیا تو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔مزید برآں، ٹیم نے دیگر ضروری اشیاء کا معائینہ کرنے کے علاوہ کچھ دُکانداروں سے بھاری مقدار میں پولی تھین بھی قبضے میں لیا۔