بارہمولہ//جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی اِنتخابات کے پیش نظر بارہمولہ میں میڈیا سینٹر،میڈیا سرٹیفیکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایم سی ایم سی) اور ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ بارہمولہ کے ڈِسٹرکٹ اِنفارمیشن آفس میں میڈیا سینٹر اور ایم سی ایم سی مکمل طور پر کام کر رہے ہیں۔میڈیا سینٹر کو اِنتخابات سے متعلق حقیقی وقت کی معلومات، عوام، میڈیا، سیاسی جماعتوں اور کسی بھی دوسرے شراکت داروںتک پہنچانے کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انتخابات سے متعلق تمام پیش رفت کو عوام تک مؤثر طریقے سے پہنچایا جائے۔دریں اثنا، ایم سی ایم سی پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، ریڈیو اور دیگر ذرائع سمیت مختلف ذرائع کے ذریعہ میڈیا کوریج کی نگرانی پر توجہ مرکوز کر رہا ہے تاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی طرف سے مقررکردہ رہنما خطوط کی تعمیل کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اِس طرح اِنتخابی عمل کی سا لمیت کو برقرار رکھا جاسکے۔ڈِی سی آفس میں قائم کنٹرول روم رائونڈ دی کلاک کام کر رہا ہے، اِنتخابات سے متعلق تمام سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور اس دوران پیدا ہونے والے کسی بھی خدشات کو دور کر رہا ہے۔یہ مربوط نقطہ نظر ایک شفاف اِنتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ، اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ ہر تقریب منصفانہ اور دیانتداری کے ساتھ اَنجام دیا جائے۔










