سری نگر//مرکزی وزارت ِصحت و خاندانی بہبود نے پرائمری ہیلتھ سینٹر شیری بارہمولہ کو ہسپتال کی طرف سے برقرار رکھے گئے معیار اور کارکردگی کے اعلیٰ معیارات کے اعتراف میں نیشنل کوالٹی ایشورنس سٹینڈاڈس ( این کیو اے ایس) سرٹیفکیشن سے نوازا ہے ۔صحت سہولیت نے 83.6 فیصد کی مجموعی ریٹنگ حاصل کی اور این کیو ا ے ایس کے حصول کے لئے درکار میعار پر پورا اُترا ۔سرٹیفکیشن کے عمل کو نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے نے سہولیت فراہم کی تھی۔مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے یاسین ایم چودھری نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اِس سہولیت میں کہا گیا ہے کہ سر ٹیفکیشن ہسپتال کو حفظان صحت کے مختلف شعبوں میں ’’ ہسپتال کی طرف سے برقرار رکھے گئے معیار اور کارکردگی کے اعلیٰ معیار‘‘ کے اعتراف میں دیا گیا ہے جب ہسپتال کی حفظان صحت اور معیار کی بات آتی ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ ہسپتال کو نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت اگلے تین برسوں کے لئے این کیو اے ایس سرٹیفکیشن کے حصے کے طور پر ہر برس 3لاکھ روپے کی گرانٹ ملے گی اور یہ سر ٹیفکیشن تین برس کی مدت کے لئے ہوگا جس کے بعد دوبارہ معائینہ کیا جائے گا۔‘‘فہرست میں شامل بیرونی تشخیص کاروں کی سرٹیفکیشن ٹیم نے 26؍ نومبر سے 27؍ تک ہسپتال میں سہولیات اور مریضوں کی کی سہولیت کاجائزہ لیا جس کی بنیاد پر پی ایچ سی شیری کو این کیو اے ایس کے تحت ’’ کوالٹی سرٹیفائیڈ ‘‘ دیا گیا جیس کہ ایڈیشنل سیکرٹری او رمشن ڈائریکٹر یونین کے ذریعے بتایا گیا ہے۔










