بارہمولہ ،بڈگام//منشیات فرشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ اور بڈگام پولیس نے4اسمگلروں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کرکے ضبط کی۔جے کے این ایس کے مطابق بارہمولہ پولیس نے ایس ڈی پی او کی زیر نگرانی میں ایس ایچ ائو بونیار کی پولیس پارٹی نے ایک منشیات فروش جس کی شناخت شوکت احمد پٹھان ولد صمد خان پٹھان ساکن پٹھان محلہ تریکانجن بونیارکے طور پر ہوئی ہے، کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 60گرام براؤن شوگر مادہ برآمد کیا۔ تھانہ پولیس بونیار نے اس سلسلے میں کیس متعلقہ دفعات کے تحت درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی گئی ۔اسی دوران بڈگام پولیس نے بریل وترہیل کے نزدیک ناکہ چیکنگ بعمل لائی ۔ دوران چیکنگ وترہل پولیس پوسٹ کی پارٹی نے ایک لوڈ کیریر زیر نمبرJK01E-8341کو روک کراس کی تلاشی لی۔لوڈ کیریر میں3 افراد سوار تھے جن کی شناخت محمد شفیع ڈار ولد نذیر احمد ڈار ساکن شولی پورہ ، محمد حلیم ولد محمد سلیم ساکن ملرکوٹلہ سنگارور پنجاب اور ندیم ولد بابو ساکن ملر کوٹلہ پنجاب کے طور پر ہوئی ہے کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے55 کلو گرام خشخاس پوست برآمد ہوئی ہے۔تھانہ پولیس خانصاب بڈگام نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر134/2021 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کیا ۔










