واشنگٹن//امریکی صدر جو بائیڈن نے خارجہ سروس کے دو سفارت کاروں کو سوڈان اور جنوبی سوڈان میں بطور سفیر نامزد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز کہا کہ ’’صدر جو بائیڈن نے اپنی انتظامیہ میں اہم سفارتی کرداروں کے لیے درج ذیل افراد کو نامزد کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے: مائیکل ایڈلر برائے سوڈان اور سفیر جان گوڈفرے جمہوریہ جنوبی سوڈان‘‘۔
ریلیز کے مطابق مائیکل ایڈلر کو فارن سروس میں 30 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے اور وہ حال ہی میں جنوبی ایشیا کے لیے امریکی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سینئر ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس سے قبل افغانستان کے ڈائریکٹر تھے۔
مائیکل گوڈفرے اس وقت اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے انسداد دہشت گردی بیورو میں اسلامک اسٹیٹ کو شکست دینے کے لیے عالمی اتحاد کے انسداد دہشت گردی کے کوآرڈی نیٹر اور خصوصی قائم مقام ایلچی ہیں۔










