HOIs, BLOs of AC-Zainapora imparted Election training

اے سی زینہ پورہ کے اِداروں کے سربراہوںاور بوتھ لیول اَفسران کو تربیت دی گئی

شوپیان// اِداروں کے سربراہوں( ایچ او آئیز) ، بوتھ لیول اَفسران(بی ایل اوز) اور اِنچارج پولنگ سٹیشنوں کو آئندہ لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 ء کے پیش نظر آج منی سیکرٹریٹ شوپیاں میں تربیت دی گئی۔یہ تربیت ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرشوپیان فضل الحسیب کی نگرانی میں منعقد کی گئی۔تربیت کا بنیادی مقصد اِنتخابی فرائض کے لئے عملے کو ضروری معلومات فراہم کرنا تھا تاکہ اُنہیں ضلع میں اِنتخابات کے پُراَمن اِنعقاد کے لئے تیار کیا جاسکے۔اِس موقعہ پر ڈی اِی او نے خطاب کرتے ہوئے عملے کو اِنتخابی عمل میں ان کے اہم کردار کے بارے میں آگاہ کیا اور اُنہیں ہدایت دی کہ وہ تربیتی پروگرام سے بھرپور اِستفادہ کریں اور الیکشن سے متعلق اَپنی ڈیوٹی کے دوران اس پر عمل درآمد کریں۔اِس مقصد کے لئے نامزد ماسٹر ٹرینروں نے بی ایل اوز اور ایچ او آئیز کو تربیت فراہم کی۔اِس موقعہ پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیاں ڈاکٹر ذاکر حسین فاض، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شکور احمد ڈار ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرشوپیاں جہانگیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت (نوڈل آفیسر ٹریننگ) شوپیاں منظور احمد، ایس ڈی ایم زینہ پورہ نثار احمد اور دیگر متعلقین موجود تھے۔