اے آئی امپیکٹ سمٹ : دیہی خاتون کاروباریوں کیلئے نئے مواقع

اے آئی امپیکٹ سمٹ : دیہی خاتون کاروباریوں کیلئے نئے مواقع

نئی دہلی/یواین ائی// دارالحکومت دہلی کے بھارت منڈپم میں جاری ’’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘‘ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کس طرح مصنوعی ذہانت (اے آئی) مختلف شعبوں میں تبدیلی لا رہی ہے ، خاص طور پر زمینی سطح پر خواتین کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ اس سمٹ میں دکھایا گیا کہ اے آئی کے ذریعے مختلف اقدامات دیہی خواتین کے لیے کاروبار کی نئی تعریف کررہے ہیں، جس سے انہیں زبان، مارکیٹ تک رسائی اور محدود وسائل جیسی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔ اس سلسلے میں ’’شی لیڈز بھارت‘‘ تنظیم ان دیہی خواتین کی آمدنی بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے جو چھوٹے کاروبار چلاتی ہیں۔ یہ تنظیم انہیں تربیت اور صلاحیت سازی میں مدد فراہم کرتی ہے اور اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’میری سہیلی ایپ‘‘ پر شامل کر کے بہتر قیمت، بہتر منافع اور ایسی خدمات تک رسائی دیتی ہے جو دیہی سطح پر آنے والی مشکلات کا حل پیش کرتی ہیں۔ شی لیڈز بھارت اس وقت اتر پردیش، راجستھان، آندھرا پردیش، مہاراشٹر اور گجرات سمیت پانچ ریاستوں میں سرگرم ہے۔
اور اس کے پاس 40,000 خواتین کاروباریوں کا نیٹ ورک ہے جنہیں “سہیلی” کہا جاتا ہے ۔ اس اقدام سے خواتین کی قیادت والے دیہی کاروبار کو مضبوط کرنے اور اے آئی کے ذمہ دارانہ استعمال سے شمولیتی ترقی کو فروغ دینے کی امید ہے ۔