ایکس پنڈیچر اوبزرور نے بانڈی پورہ میں اِنتخابات میں حصہ لینے والے اُمید واروں اور سیاسی جماعتوں کی میٹنگ منعقد کی

ایکس پنڈیچر اوبزرور نے بانڈی پورہ میں اِنتخابات میں حصہ لینے والے اُمید واروں اور سیاسی جماعتوں کی میٹنگ منعقد کی

بانڈی پورہ//ایکس پنڈیچراوبزرور ضلع بانڈی پورہ سدیپ ڈباس نے سنیچروار کو منی سیکرٹریٹ میں بانڈی پورہ اور سوناواری اسمبلی حلقوں کی نمائندگی کرنے والے اُمیدواروں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی۔دورانِ میٹنگ ایکس پنڈیچر اوبزرورنے اِنتخابی اخراجات کے رجسٹروںکا جائزہ لیا اور انسپکشن کے لئے اپنے رجسٹر پیش نہ کرنے والے اُمیدواروں کے بارے میں شدید تشویش کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے تعمیل کے لئے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی اور متنبہ کیا کہ رہنما خطوط پر عمل کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (ای سی آئی) کے قواعد کے مطابق کارروائی ہوسکتی ہے۔سدیپ ڈباس نے شفافیت اورجوابدہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام اُمیدواروں پر زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اِنتخابات سے متعلق سرگرمیوں کے لئے ضروری اِجازت حاصل کریں اور روزانہ اَخراجات کا ریکارڈ رکھیں۔ اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انتخابی اخراجات کی نگرانی میں اخراجات کے رجسٹروں کا معائینہ ایک اہم قدم ہے اور انہوں نے تمام شرکأ سے کہا کہ وہ منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے اس ذمہ داری کو ترجیح دیں۔اِس موقعہ پر نوڈل آفیسر ایکس پنڈیچر مانیٹرنگ شیخ عابد اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔