ایکس پنڈیچر اوبزرور سانبہ نے نگرانی کے طریقہ کار اور سرحدی علاقوں میں اِنتخابی اِنتظامات کا جائزہ لیا

ایکس پنڈیچر اوبزرور سانبہ نے نگرانی کے طریقہ کار اور سرحدی علاقوں میں اِنتخابی اِنتظامات کا جائزہ لیا

سانبہ//ضلع سانبہ کے ایکس پنڈیچر اوبزرور کارتک مانیکم ایم نے ڈی سی آفس کمپلیکس نندنی ہلز کے کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ میں اِنتخابی اخراجات کی نگرانی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اِس سے قبل اُنہوں نے اسمبلی اِنتخابات کے اِنتظامات کا موقعہ پر جائزہ لینے کے لئے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا ۔میٹنگ میں ضلع کے تینوں اسمبلی حلقوں میں اُمیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے اخراجات کی نگرانی کرنے والے اہم عہدیداروں کو اکٹھا کیا ۔نوڈل افسر نے ایکس پنڈیچر اوبزرور کو مالی اخراجات کی نگرانی اور الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (ای سی آئی) کے رہنما خطوط کوعملانے کی تیاریوں کے بارے میں بریف کیا۔ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی تعمیل کو یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی یا بد عنوانی کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔میٹنگ میں اخراجات کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے نوڈل افسر کے علاوہ ویڈیو سرویلنس ٹیموں (وی ایس ٹی)، ویڈیو دیکھنے والی ٹیموں (وِی وِی ٹی)، ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ مانیٹرنگ ٹیموں اور اکاؤنٹنگ ٹیموں کے ارکان نے شرکت کی ۔اِس کے علاوہ قابل ذِکر شرکأ میں بی ڈی او وِجے پور ،سٹیٹک سرویلنس ٹیموں (ایس ایس ٹی) اور فلائنگ سکارڈٹیموں (ایف ایس ٹی) کے سربراہان شامل تھے۔اِس سے قبل ایکس پنڈیچر اوبزرور نے اپنے دورے کے دوسرے روز حساس سرحدی علاقوں میں اِنتخابی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر راجیش شرما، ایس ایس پی ونے کمار اور دیگر سینئر افسران بھی تھے۔کارتک مانیکم ایم نے جیرڈا، رنگور اور پنگڈور میں پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی اور بنیادی ڈھانچے کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی۔ اُنہوں نے بنکروں کا بھی معائینہ کیا اور اِن ہائی رسک علاقوں میں رائے دہندگان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے بابا چملیال شرائین کا دورہ کیا اور آس پاس کے سیکورٹی اِنتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔