ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے آیوشمان بھارت سکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے آیوشمان بھارت سکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا

جموں / /صحت اور طبی تعلیم کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری وویک بھردواج نے آج سول سیکرٹریٹ میں صحت کے شعبے کے مختلف اقدامات کی نگرانی اور حکمتِ عملی بنانے کیلئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں ، سرکاری میڈیکل کالجوں کے پرنسپلوں ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور چیف میڈیکل افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن ( این ایچ ایم ) چوہدری محمد یاسین نے بھی شرکت کی ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر کے پہاڑی اضلاع کیلئے 11 موبائل یونٹس کا اعلان کیا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یو ٹی کے پاس کافی تعداد میں ایمبولینس اور فنڈز دستیاب ہیں ۔ ضلع ہسپتال اودھمپور کو مالی سال 2021022 کیلئے کایا کلپ انعامات کے تحت 50 لاکھ روپے کی رقم سے نوازا گیا ۔ ضلع ہسپتال ریاسی زمرے میں دوسرے نمبر پر رہا ۔ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پٹن ، کمیونٹی ہیلتھ سنٹر رام نگر سمیت دیگر مختلف کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز اور پرایمری ہیلتھ سنٹرز کو بھی مختلف زمروں کے تحت ایوارڈ دئیے گئے جیتنے والوں کو این کیو اے ایس سرٹیفکیشن کیلئے درخواست دینے کی بھی ہدایت دی گئی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے آیوشمان بھارت ڈیجٹل مشن کے نفاذ پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کی ۔ آیوشمان بھارت گولڈن کارڈز کے بی آئی ایس رجسٹریشن پر پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا گیا ۔ وویک بھردواج نے آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت آئی پی ڈی کی تبدیلی پر مایوس کن پیش رفت کا سخت نوٹس لیا ان کی طرف سے اگلے 15 دنوں میں 75 فیصد اہداف حاصل کرنے کی سخت ہدایات دیتے ہوئے غلطی کرنے والے سینئر افسران کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی گئی ۔ اسی طرح کی ہدایات جی ایم سیز اور ٹیر ٹری کئیر ہسپتالوں کیلئے بھی دی گئی تھیں ۔ افسران کو 24 گھنٹوں کے اندر میرا ہسپتال پیشنٹ فیڈ بیک سسٹم کو ہموار کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔ انہوں نے تمام ڈی ڈی سیز کو ہدایت دی کہ وہ اپریل کے آخر سے پہلے تمام اضلاع میں بچوں اور زچگی کے آئی سی یو کی پیشرفت اور تکمیل کی نگرانی کریں ۔ انہوں نے اس اقدام کو اہم قرار دیا اور تمام اضلاع میں سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دی ۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈوڈہ کو بھی خصوصی ہدایات دی گئیں ۔ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس سال 14 اپریل کو ہونے والی ای سنجیونی ٹیلی کنسلٹیشن کی تیسری سالگرہ کے پیش نظر انٹر نیٹ کنیکٹویٹی ، مناسب مرمت اور تشخیصی سہولیات کو یقینی بنائیں ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے پی سی پی این ڈی ٹی ایکٹ کے نفاذ کیلئے گذشتہ چھ ماہ میں منعقدہ ضلعی مشاورتی کمیٹی کی تمام میٹنگوں کی معلومات طلب کیں ۔ انہیں این ایچ ایم کے تحت اس ماہ بلاک ہیلتھ میلہ کے انعقاد کے بارے میں بھی بتایا گیا ۔