ایڈیشنل چیف سیکرٹری شالین کابرا نے پٹن کا دورہ کیا

ایڈیشنل چیف سیکرٹری شالین کابرا نے پٹن کا دورہ کیا

بارہمولہ//ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی محکمہ شالین کابرا نے آج بارہمولہ کے پٹن سب ڈویشن کا دورہ کیا اور کلیدی واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کیا۔اُن کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا ، مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن ڈائریکٹر جی این ایتو اور چیف اِنجینئر جل شکتی ڈیپارٹمنٹ وویک کوہلی بھی تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جو حکومت جموں و کشمیر کے فائنانس کمشنر ریونیو بھی ہیں، نے اَپنے دورے کے دوران جے جے ایم کے تحت ایک اہم پروجیکٹ تانترے پورہ۔گوم۔احمد پورہ واٹر سپلائی سکیم کا اِفتتاح کیا۔ یہ سکیم 9.55 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے پٹن سب ڈویژن کے احمد پورہ، گوم احمد پورہ، مالبوچن، تنجیرا، مالموہ، تنترائے پورہ اور مہاراج پورہ سمیت دیہاتوں کے 9,760 لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرے گی۔علاقے کے مکینوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری والہانہ خیرمقدم کیا اور پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے واٹر سپلائی سکیم کے اُن کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے پر حکومت کا شکریہ اَدا کیا۔شالین کابرا نے جل جیون مشن کے تحت تعمیر کردہ جِیل پورہ ۔بونی چکل پٹن واٹر سپلائی سکیم کا بھی اِفتتاح کیا ۔ 5.54 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کئے گئے اِس پروجیکٹ سے پڑوسی دیہاتوں کے 1,317 سے زیادہ گھرانوں کو پینے کے پانی ضروریات کو پورا کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر کی اِنتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جِیل پورہ اور بونی چکل علاقوں کے مکینوںنے مقررہ مدت کے اندر اِس پروجیکٹ کو کامیابی سے مکمل کرنے اور ان کے گھروں کو براہ راست پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے دلی ستائش کا اِظہار کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے ہر گھر کے لئے نل کے پانی کے کنکشن تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام شہریوں کو پینے کے صاف اور قابل رَسائی پانی کی فراہمی کو بنیادی حق کے طور پر فراہم کرنے کی اہم اہمیت پر زور دیا۔