yogi

ایڈیشنل سیشن جج نے سی ایم یوگی کو سراہا ،ہائیکورٹ ناراض

الہ آباد: ایک اہم پیش رفت میں الہ آباد ہائی کورٹ نے بریلی کے ایڈیشنل سیشن جج روی کمار دیواکر کے تبصروں کو مسترد کر دیا۔ جس میں جج روی کمار دیواکر نے 2010 کے بریلی فسادات کی سماعت کے دوران وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کی تھی۔ بریلی کے یڈیشنل سیشن جج دیواکر نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف ایک مذہبی شخص ہی قابل حکمراں بن سکتا ہے اور اچھے نتائج دے سکتا ہے۔
بریلی کے ایڈیشنل سیشن جج دیواکر کے تبصروں کو مسترد کرتے ہوئے، جسٹس رام منوہر نارائن مشرا کی بنچ نے کہا کہ ایک عدالتی افسر سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ اپنے ذاتی یا پیشگی تصورات اور منسلکات کو ظاہر کرے۔سنگل بنچ نے کہا کہ عدالتی احکامات عوام کے لیے ہیں اور ایسے احکامات کی عوام غلط تشریح کر سکتے ہیں۔ بنچ نے کہا کہ عدالتی افسر سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے معاملے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے حد کے اندر اظہار خیال کریں۔ نیز ایسے مسائل کا ذکر نہ کیا جائے جو اصل مسئلہ سے متعلقہ یا مختلف ہوں۔