اس اسکیم کے تحت کروڑوںمریضوںکو اپنی بیماریوں کا علاج کرنے کا موقعہ ملا /وزیر اعظم
سرینگر//اے پی آئی// ایوشمان بھارت اسکیم کو غریب مریضوں کیلئے انقلابی نوعیت کی تبدیلی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 7سال پہلے آج ہی کے دن اس اسکیم کو شروع کیا گیا تھا اور پورے ملک میں اس اسکیم کے ذریعے لوگوںکو علاج کی بہتر سہولیات دستیاب ہوئیں اور انہیں 5لاکھ روپے صحت انشورنس کی صورت میں فراہم کئے گئے ۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق ایوشمان بھارت اسکیم کے ساتھ سال مکمل ہونے کے موقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اسکیم کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ طب کے معاملے میں ملک کے عوام کیلئے ایک انقلابی اقدام تھا ۔ ا نہوںنے اپنی سماجی رابطہ سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے غریب مریضوںکو اپنے امراض کا علاج کرنے کیلئے کبھی بھی سنجیدگی کے ساتھ اقدامات نہیں اٹھائے گئے تھے جبکہ غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے سینکڑوں کنبوں کے مریض رقومات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بے موت مر جاتے تھے ۔ انہوںنے کہ کہا کہ ایوشمان بھارت اسکیم نے ملک میں طب کے لحاظ سے انقلابی تبدیلی لائی اور ملک کے شہریوں کو 5لاکھ روپے تک کا انشورنس اس اسکیم کے تحت فراہم کیا گیا اور پچھلے 7برسوں کے دوران اس اسکیم کے تحت کروڑوں مریضوںکا بھر وقت علاج ہوا جس سے ان کی زندگیاں بچ گئیں اور وہ صحت یا ب ہونے کے بعد اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے 55کروڑ لوگوںکو ایوشمان بھارت اسکیم کے دائرے میں لایا گیا ،42کروڑ لوگوں کو ایوشمان گولڈن کارڈ فراہم کئے گئے جس سے انہوںنے استفادہ حاصل کیا ۔ وزیر اعظم نے اپنی سماجی رابطہ سائٹ پر مزید لکھا کہ 2025-26مالی بجٹ کے دوران 70سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ۔ انہوںنے کہا کہ بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے ضمن میں سرکار نے 29فیصدی سے لیکر 48فیصد تک رقومات مختص کیں تاکہ بہتر سے بہتر طبی سہولیات ملک کے مریضوںکو فراہم کی جاسکیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے 6کروڑ کنبوں کو غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے کے دائرے سے باہر نکال کر متوسط طبقے کے ساتھ لاکر کھڑا کردیا گیا ہے اور پچھلے 10برسوں کے دوران ملک کے 17کروڑ لوگوںکو غریبی کی سطح سے نکال کر بہتر زندگی گزارنے کی صف میں لاکر کھڑا کردیا گیا ۔